ونپرتی میں کانگریس کارکنوں کا زبردست احتجاج

ونپرتی ۔ /27 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی رکن اسمبلی ڈاکٹر جی چناریڈی پر ٹی آر ایس کارکنوں کے حملہ کے خلاف کانگریس کارکنوں نے بند منایا جو کامیاب رہا ۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی چناریڈی کے مونڈے اور سر پر چوٹ لگی اور کانگریس قائدین فوری حرکت میں آتے ہوئے رکن اسمبلی کے تحفظ کیلئے کھڑے ہوگئے ۔ جس میں گوپال پیٹھ ایم پی پی شدید زخمی ہوئے ۔ ٹی آر ایس قائدین لکڑیوں سے کانگریس ایم ایل اے پر وار کیا ۔ بعد ازاں پولیس ٹی آر ایس و کانگریس قائدین کو منتشر کرنے کیلئے معمولی لاٹھی چارج کیا ۔ بعد ازاں ایم ایل اے سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کیا ۔ ان پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔پولیس کے تیقن پر وہ ونپرتی کیلئے روانہ ہوئے اور ونپرتی ایریا ہاسپٹل میں علاج کروایا ۔ کانگریس پارٹی قائدین نے ونپرتی پنچایت راج اے آئی دفتر میں توڑ پھوڑ کی جس سے دفتر کا فرنیچر کو نقصان ہوا ۔ اس کی اطلاع پاکر ایم ایل اے نے وہاں پہنچ کر کانگریس پارٹی کارکنوں پر برہمی کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں ایم ایل اے و کانگریس پارٹی کارکنوں نے پنچایت راج دفتر کے روبرو احتجاج کیا ۔ برسراقتدار اور اپوزیشن جماعتوں میں عہدیداروں کے بوٹاکل کا صحیح استعمال نہ کرنے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ فوری پنچایت راج اے آئی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے چناریڈی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پلاننگ کمیٹی کے نائب صدر ٹی آر ایس قائد نرنجن ریڈی اپنے عہدہ کا ناجائز طریقہ پر استعمال کررہے ہیں اور ونپرتی اسمبلی حلقہ میں انتشار پیدا کررہے ہیں ۔

نرنجن ریڈی ونپرتی حلقہ کے ترقی کے بجائے صرف اپنی بڑائی بیان کرتے پھر رہے ہیں ۔ ونپرتی کی ترقی کیلئے وہ صلاح و مشورہ دینے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ونپرتی کی تاریخ میں کسی ایم ایل اے پر حملہ ہونے کا یہ سب سے پہلا واقعہ ہے اور ونپرتی کیلئے یوم سیاہ کے برابر ہے ۔ اس موقع پر ایم ایل اے ان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف گھن پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔ ایم ایل اے چناریڈی پر حملہ کے اطلاع پاکر گدوال ایم ایل اے و سابقہ وزیر ڈی کے ارونا نے چناریڈی کے قیام گاہ پہونچ کر ان کی عیادت کی ۔ بعد ازاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر اپنے پارٹی کے کارکنوں کو کنٹرول میں رکھنے کا مشورہ دیا ۔ چناریڈی پر حملہ کرنے پر بے شرط معافی مانگے ۔ چناریڈی پر حملہ کرنے کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے آج دونپرتی بند منایا گیا ۔ جس کے باعث تمام کاروباری ادارے ، دوکانیں ، ہوٹلیں ، تھیٹرس بند دیکھے گئے ۔ آر ٹی سی بس دوپہر 12 بجے کے بعد چلائے گئے ۔ پولیس کا وسیع ترین حفاظتی انتظامات کے لئے تھے ۔