ونپرتی /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر جی چناریڈی رکن اسمبلی ونپرتی پر قلعہ گھن پور منڈل مستگقر پر ٹی آر ایس کارکنوں کی جانب سے کانگریس پارٹی نے ونپرتی بند کا اعلان کیا ۔ جو کامیاب رہا ۔ کانگریس قائدین سید اختر ، محمد انیس ، محمد قمر میاں ، محمد محسن بھائی صدر مسجد محمدیہ و دیگر کانگریس کارکنوں نے آر ٹی سی بس ڈپو کے سامنے بیٹھ کر دھرنا دیا ۔ تمام سرکاری خانگی ادارے بند کروائے گئے اور کانگریس کارکنوں کو موٹر سائیکل ریالی نکال کر بند کی اپیل کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔ بینکس پٹرول پمپ و دیگر دفاتر بند رہنے سے عوام کو پریشانی اٹھانی پڑی ۔ آر ٹی سی بس کو بند کرنے سے عوام کو آٹوؤں اور جیپ میں سفر کریت ہوئے دیکھا گیا ۔ اس موقع پر سابق وزیر و رکن اسمبلی گدوال محترمہ ڈی کے ارونا نے ونپرتی کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹر جی چناریڈی کی عیادت کی ۔ حملہ کیلئے کے سی آر کو ذمہ دار قرار دیا ۔ کے سی آر سے معافی مانگنے کی اپیل کی ۔ دوپہر سے بند کا اثر ختم اور بسوں کی آمد و رفت شروع ہوا ۔