ونپرتی میں ٹی آر ایس قائدین کی آر ڈی او کو یادداشت

ونپرتی۔3ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی میں جامع سروے کے موقع پر ناموں کو اندراج کرنے والے افراد کو دوبارہ سروے کرواکر حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسکیمات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرنے ٹی آر ایس پارٹی قائدین کا ایک وفد آر ڈی او رام چندر کو یادداشت پیش کی ۔ انہوں نے یادداشت میں کہا کہ حکومت کی جانب سے کرائے گئے جامع سروے کے موقع پر بعض افراد اس میں اپنا نام درج نہیں کروایا جس کی وجہ سے معذورین ‘ بیوہ خواتین ‘ضعیف العمر افراد وظیفہ سے محروم ہوئے ہیں ۔ میونسپل عہدیداروں کی لاپرواہی سے سروے میں ڈیوٹی پر فرائض انجام دینے والے عہدیدار صبح نام اور عمر کو اندراج نہ کرنا اور کمپیوٹر میں اپ لوڈ کرنے والے آپریٹرس کی بعض غلطیوں کی وجہ سے مستحق افراد کو وظیفہ منظور نہ ہوا ہے اور اس میں بعض کی عمر 65سال ہونے کے باوجود وظیفہ سے محروم ہوئے ہیں جس سے حکومت پر اعتراضات پیدا ہورہے ہیں ۔ انہوں نے آر ڈی او سے اپیل کی کہ وہ ری سروے کرواکر مستحقین کو نقصان ہونے سے بچائیں ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کونسلرس ‘ گٹو یادو ‘ وی سریدھر ‘ لوکناتھ ریڈی اور رمیش کملماں و دیگر موجود تھے ۔