ونپرتی۔28اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کی عوام بالخصوص شہر ونپرتی کے عوام کی خوشحالی کیلئے عازمین حج اپنے مبارک سفر حج کے موقع پر دعا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی ونپرتی اے آئی سی سی ریاستی سکریٹری ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے کیا ۔ آج مستقر ونپرتی کے اسٹار فنکشن ہال میں عازمین حج کی گلپوشی کی تقریر منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیپٹن پانڈو رنگا راؤ ‘ پریم لال نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم ایل اے و مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے عازمین حج اپنے سفر حج میں پورے عالم میں بالخصوص پورے ملک و تلنگانہ میں خاص کر شہر ونپرتی میں امن کیلئے دعا کریں اور انہو ںنے کہا کہ آج بارش نہ ہونے سے پورے ملک میں خشک سالی کے آثار نمودار ہورہے ہیں ‘ بارش کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی اور اس سال سفر حج پر روانہ ہونے والے خوش نصیب عازمین حج کی ایم ایل اے و مہمان خصوصی نے گلپوشی و شال پوشی کی ۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی قائدین سید اختر ‘ محمد انیس ‘ قمر میاں ‘ محمد بابا ‘ ریاض محمد ‘ محمد محسن ‘ محمد حسن الدین ‘ محمد افضل الدین ‘ محمد عبدالقیوم ‘ بابو میاں کے علاوہ محمد عبدالواجد ‘ محمد عبدالرحیم و دیگر موجود تھے ۔