ونپرتی میں سرکاری دفاتر کے قیام کیلئے اراضی کی نشاندہی

ونپرتی ۔ 22۔ جنوری : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : ریاستی حکومت نے سرکاری اسکیمات کو عوام تک پہنچانے میں آسانی و سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے اضلاع کی تشکیل دی ہے ۔ اس تشکیل شدہ اضلاع میں ونپرتی ہے ۔ چیف منسٹر کی ہدایت پر 11 اکٹوبر کو ونپرتی میں تمام سرکاری دفاتر کا بعض کرایہ کے مکانات پر بعض سرکاری عمارتوں میں آغاز کیا گیا ۔ ونپرتی ضلع کلکٹریٹ دفتر کو آر اینڈ بی عمارت میں آغاز کیا گیا ۔ نئے اضلاع میں عوام کی سہولت کے لیے تمام دفاتر ایک ہی مقام پر تعمیر کرنے کے لیے چیف منسٹر نے ہدایت دی ہے ۔ اور اس کے لیے بجٹ منظور کرنے کا اعلان بھی کیا جس پر مقامی عہدیداروں نے ونپرتی کے اطراف 25 ایکڑ اراضی کی نشاندہی کے لیے کوششیں شروع کردی ہے ۔ 25 ایکڑ اراضی میں تمام سرکاری دفاتر کلکٹریٹ آر اینڈ بی محکمہ زراعت ، میناریٹی ، ایس سی ایس ٹی ، ریونیو ، تحصیلدار و دیگر دفاتر کو تعمیر کیا جانے پر عوام کو مزید سہولت فراہم ہونے کی امید ہے ۔ اگر تمام سرکاری دفاتر شہر کے باہر چلے جائیں تو شہر میں ٹریفک کنٹرول آسان ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے عہدیداروں کو بہترین سہولت فراہم کرنے پر وہ عوام کے لیے بہترین خدمات فراہم کرنے کی امید سے یہ فیصلہ کیا ہے کیوں کہ ونپرتی نئے اضلاع کے قیام کے بعد عہدیداروں کو بہتر سہولتیں فراہم نہیں ہوئیں ۔ ایک ساتھ تمام سرکاری دفاتر محبوب نگر سے ونپرتی منتقل ہونے پر یہاں پر مکانات کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اور کئی دفاتر میں بنیادی سہولتیں بھی نہیں ہیں ۔۔