ونپرتی میں رائے شمار کے دوران ناقص انتظامات

ونپرتی ۔ 15 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع و منڈل پریشد انتخابات کے رائے شماری کیلئے ونپرتی پالی تکنیک کالج کے احاطہ میں منعقد کیا گیا ۔ ونپرتی کے پانچ منڈلوں کے امیدوار اور ایجنٹ اور عملہ کو ناقص انتظامات کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ بالخصوص ایجنٹوں ، امیدواروں اور انتخابی عملہ کیلئے کھانے کے انتظام میں انتظامیہ بری طرح ناکام رہا ۔ دوپہر کے کھانے کیلئے برتن اور پینے کے پانی کیلئے گلاسیس اور ٹھنڈا پانی نہ ہونے سے انتخابی عملہ کافی پریشان دیکھا گیا ۔ دوپہر کے کھانے پر 5 منڈلوں کے امیدوار ایک ساتھ ٹوٹ پڑنے پر کافی دھکم پیل دیکھی گئی ۔ پینے کے پانی کے ڈرموں کو دھوپ میں رکھنے کی وجہ سے پانی انتہائی گرم تھا جو آدمی کے حلق تک نہیں پہنچ رہا تھا ۔ صبح ناشتہ کا معقول انتظام نہ ہونے سے عملہ کو ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑا ۔ برتنوں کی قلت ، گلاسوں کی قلت اور کھانا بھی بالکل کچا اور صحیح طور پر نہیں پکایا گیا ۔ جس سے کئی امیدوار چائے اور بسکٹ پر پورا دن گذارا ۔ امیدوار اور انتخابی عملہ کا کہنا ہیکہ الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے کروڑوں روپئے اجراء کیا ہے لیکن مقامی آفیسرس ان روپیوں کا استعمال نہ کرنا قابل افسوس ہے ۔