ونپرتی رکن اسمبلی کی غیر معینہ بھوک ہڑتال تیسرے دن میں داخل

ونپرتی /15 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ونپرتی کو ضلع ہیڈکوارٹر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی ونپرتی ڈاکٹر جی چناریڈی کی غیر معینہ بھوک ہڑتال تیسرے دن میں داخل ہوئی ۔ کل رات 12 بجے کے قریب ڈی ایس پی چنیا پولیس عملہ کیس اتھ ڈاکٹر جی چناریڈی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی ۔ جسے کانگریس پارٹی کارکنوں نے ناکام بنادیا ۔ جیسے ہی پولیس چناریڈی کو گرفتار کرنے قریب پہونچ رہی تھی کہ کانگریس پارٹی کارکنوں نے پولیس کا گھیراؤ کیا اور چناریڈی خود کو گرفتاری سے بچانے کیلئے بھوک ہڑتال کیمپ سے پیدل چلتے ہوئے کیمپ کے قریب ہی ان کے مکان پہونچ گئے اور پولیس ان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ۔ جس کی وجہ سے چناریڈی اپنے مکان میں رات بھر بھوک ہڑتال جاری رکھا ۔ ڈی ایس پی چناریڈی کے مکان پر پہونچنے پر چناریڈی کھڑکی کے ذریعہ ان سے بات کی اور کہا کہ اگر آپ کو میری صحت کی فکر ہے تو آپ حکومت سے ونپرتی ضلع بنانے کا ایک تشفی بخش اعلان کراؤ تو ڈی ایس پی مایوس ہوکر واپس لوٹ گئے اور چناریڈی صبح 8 بجے راجیو چوک پر بھوک ہڑتال کیمپ پہونچ کر بھوک ہڑتال جاری رکھا ۔ چناریڈی کی تائید میں آج ونپرتی کے راجیو چوک پر انسانی سروں کا سمندر دیکھا گیا ۔ ان کی تائید میں تمام اسکولس اور کالجس کے طلبہ ریالی نکال کر ان سے اظہار یگانگت کیا ۔راجیو چوک پر کافی ہجوم رہنے کی وجہ سے ٹریفک بری طرح جام دیکھی گئی جس پر پولیس ٹریفک کے رخ کو موڑدیا ۔ چناریڈی شوگر کے مریض رہنے سے ڈاکٹرس ان کا وقفہ وقفہ سے طبی معائنہ کر رہے ہیں ۔ دوپہر تین بجے تک ان کا شوگر اور بلڈ پریشد نارمل تھا ۔ چناریڈی کی تائید میں آج پبیر منڈل بند منایا گیا ۔ ڈاکٹر جی چناریڈی ان سے ملاقات کیلئے آئے ہوئے عوام سے مخاطب کریت ہوئے کہا کہ میرے لئے عہدہ اور جان کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ ان کا مقصد ونپرتی کو ضلع بنانا ہے ۔ ہم حکومت سے نیا مطالبہ نہیں کر رہے ہیں ۔ بلکہ ونپرتی ضلع بنانے کا کے سی آر نے انتخابات کے موقع پر عوام کے سامنے وعدہ کیا ہے ۔ لیکن وہ اپنے کئے گئے وعدہ کو بھول چکے ہیں ۔ ان کو یاد دلانے کیلئے یہ بھوک ہڑتال ہے ۔ اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں اور دیگر تنظیموں کے قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔