ونپرتی۔/3فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی آر ڈی او رام چندر ان کی بیوی کے ساتھ محبوب نگر بذریعہ کار جارہے تھے کہ سڑک حادثہ میں بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بروز منگل شام میں اپنی ذاتی کار میں ذاتی کام پر ان کی اہلیہ کے ساتھ محبوب نگر جارہے تھے، ہائی وے نمبر 44پر اڈاکل کندور اسٹیج کے قریب ان کی کار کا ٹائر پھٹ پڑا جس کی وجہ سے ان کی کار اُلٹ گئی۔ آر ڈی او رام چندر ڈرائیونگ کررہے تھے اور وہ اس حادثہ میں بال بال بچ گئے۔ گاڑی کو بہت نقصان ہوا۔ اطلاع پاکر اڈاکل تحصیلدار رام کوتی، آر ائی اور اڈاکل ایس آئی سرینواس فوری مقام حادثہ پر پہنچ کر دوسری کار میں آر ڈی او اور ان کی اہلیہ کو محبوب نگر ایس وی ایس ہاسپٹل روانہ کیا۔ آر ڈی او ڈرائیونگ کے دوران بیلٹ استعمال کئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ایک برے حادثہ وہ بچ نکلے۔ آج آر ڈی او رام چندر نے نامہ نگار روز نامہ سیاست سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بخیر ہیں اور انہیں کسی قسم کی کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔
محصولات کی وصولی کیلئے خصوصی مہم
یلاریڈی ۔ /3فبروری ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے جلدی پلی، رام پور مواضعات میں محصولات بقایا جات وصولی کیلئے خصوصی مہم منعقد کی گئی ، گھر گھر جاکر محصولات کی ادائیگی پر توجہ دلانے سے 18800 روپئے وصول کئے گئے۔ اس موقع پر سکریٹری سرینواس گوڑ، بابو، عملہ موجود تھا۔ منڈل تاڑوائی کے کرشنا جی واڑی میں بھی محصولات وصولی کیلئے خصوصی مہم چلائی گئی۔ دیرینہ محصولات کا بقایا، پانی کا بقایا وصول کیا گیا۔ ای او پی اے ڈی نارائنا نے بتایا کہ موضع میں دو لاکھ سے زائد محصولات کا بقایا ہے جس میں سے 30ہزار روپئے وصول کئے گئے اور دونوں میں 70 ہزار روپئے محصولات وصول کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر ولیج سکریٹریز گنگادھر، سریندر ریڈی، پریم داس، مظفر بیگ اور بال راج موجود تھے۔