نئی دہلی ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار ونودکھنہ پنجاب میں گرداس پور لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کریں گے۔ بی جے پی نے آج رات 9 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ ونود کھنہ پنجاب کانگریس صدر پرتاپ سنگھ باجوا کا مقابلہ کریں گے جنہوں نے 2009 انتخابات میں انہیںانتہائی کم فرق سے شکست دی تھی۔ جموں و کشمیر میں پارٹی نے عارف مجید پامپوری کو سرینگر سے امیدوار نامزد کیا ہے۔
سری رام سینا سربراہ کا بحیثیت آزاد امیدوار انتخابی مقابلہ
ہبلی ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی میں شمولیت کے اندرون چند گھنٹے اخراج پر برہم سری رام سینا کے متنازعہ سربراہ پرمود متالک نے آج کہا کہ وہ بحیثیت آزاد امیدوار مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے بی جے پی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ کل وہ حلقہ دھارواڑ سے بی جے پی ریاستی صدر پرہلاد جوشی کے خلاف پرچہ نامزدگی داخل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے شمولیت کے اندرون چند گھنٹے ان کی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے توہین کی ہے۔