حیدرآباد 17 اپریل (سیاست نیوز) ونستھلی پورم کے علاقہ میںپیش آئے ہولناک سڑک حادثہ میں ایک 5 سالہ کمسن لڑکا ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 5 سالہ لڑکا شیوا ہلاک ہوگیا ۔ یہ کمسن طالب علم آج صبح اسکر نگر ونستھلی پورم میں واقع ایک انٹر پرائزیز کے قریب سڑک عبور کررہا تھا کہ جے سی بی کی زد میںآکر ہلاک ہوگیا۔ مقام واقعہ پر دلخراش مناظر دیکھ کر عوام برہم ہوگئے۔ ونستھلی پورم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔