ونستھلی پورم میں سڑک حادثہ، سافٹ ویئر انجینئر ہلاک

حیدرآباد ۔ /5 اگست (سیاست نیوز) ونستھلی پورم علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک سافٹ ویئر انجنیئر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ /31 سالہ وینو مادھو ساکن گنیش نگر کالونی آج صبح اپنے مکان کے قریب موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار سے آنے والی ایک نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں وینو مادھو ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ونستھلی پورم نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔