ونستھلی پورم میں خاتون کی مشتبہ موت

حیدرآباد 29 جولائی (سیاست نیوز) ونستھلی پورم کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ تاہم پولیس ناجائز تعلقات کو خاتون کی موت کی وجہ سمجھتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ ارچنا جو دوارکا پوری نگر ونستھلی پورم علاقہ کے ساکن راجو کی بیوی تھی،جبکہ راجو پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے۔ ان کی شادی تین سال قبل ہوئی تھی لیکن لاولد تھے۔ کل وہ معمول کی طرح گھر پر اکیلی تھی۔ جب اس کا شوہر واپس ہوا تو اس بات کا انکشاف ہوا۔ تاہم پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ بعض نامعلوم افراد راجو کے مکان سے باہر نکل رہے تھے۔ پولیس نے راجو کے مکان سے شراب کی بوتلیں اور دیگر اشیاء برآمد کرلی جو ارچنا کی نعش کے قریب پائی گئیں اور ارچنا کے گلے پر نشانات پائے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔