لندن۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) رواں سال کا تیسرا گرانڈسلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا کل یہاں انگلینڈ میں آغاز ہوگاجو 15جولائی تک جاری رہے گا۔ اس گرانڈ سلام میں مرد زمرے کے سنگلزخطاب کا دفاع راجر فیڈرر کریں گے جبکہ خاتون زمرے میں دفاعی چمپئین گاربین موگوروزا اپنے خطاب کا دفاع کریں گی۔