لندن 29 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) لئینڈر پئیس اور راڈیک اسٹیپانک کی جوڑی ومبلڈن میں شکست سے بچ گئی ہے جبکہ ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کی جوڑی وومنس ڈبلز سے خارج ہوگئی ہے ۔ پئیس اور اسٹیپانک سانٹیاگو گونالز اور اسکاٹ لپسکی کے خلاف تین گھنٹوں تک چلے میچ میں سخت جدوجہد کے بعد کامیاب ہوگئی ۔ اس جوڑی کو 3 – 6, 6 – 1, 3 – 6, 6 – 1, 11 – 9 سے کامیابی حاصل ہوئی ۔ اس دوران ثانیہ مرزا اور زمبابوے سے تعلق رکھنے والی ان کی زمبابوے کی ساتھی کارا بلیک کو روس ۔ چیک جمہوریہ کی جوڑی انستاسیا پاؤلی چینکو اور لوسی سفاروا کے مقابلہ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ثانیہ کی جوڑی کو اس میچ میں 6 – 2, 6 – 7, 6 – 4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ جاریہ سیزن میں ثانیہ مرزا کا یہ ناقص ترین مظاہرہ ہے کیونکہ وہ آسٹریلین اوپن اور فرنچ اوپن میں صرف کوارٹر فائنلس تک پہونچ سکی تھیں۔