ومبلڈن سنگلزمیں اس سال کوئی ہندوستانی شامل نہیں

لندن ۔25جون ( سیاست ڈاٹ کام ) متواتر دوسرے گرانڈ سلام میں اس سال کوئی بھی ہندوستانی کھلاڑی سنگلز ایونٹس میں نظر نہیں آئے گا جب کہ ومبلڈن کوالیفائرس سے ساکت مائنینی ہم وطن کھلاڑیوں یوکی بھامبری اور سومدیو دیوورمن کے بعد خارج ہوگئے ۔ ساکت کو ان کے دوسرے راؤنڈ میں فرانسیسی کینی ڈی شیپر نے 6-7 (5) ‘ 6-3‘ 7-9سے ہرا دیا ‘ جن کا رینک ہندوستانی کے مقابل47مقامات زیادہ یعنی 163ہے۔ قبل ازیں یوکی اپنے پہلے راؤنڈ میں اٹلی کے حریف کے مقابل ہار گئے جب کہ سومدیوکو اسپین کے کھلاڑی نے شکست دی ۔ڈبلز میں ہندوستان کی طاقتور رہے گی جیسا کہ لینڈر پیس ‘ روہن بھوپنا اور خواتین کے عالمی نمبر ایک ثانیہ مرزا بڑے دعویداروں میں ہوں گے۔