دبئی ۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ دبئی ٹسٹ کی پہلی اننگز میں ناقص بیٹنگ شکست کی وجہ بن گئی ، دوسری اننگز میں بیٹسمینوں کی کارکردگی اطمینان بخش رہی تاہم ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے ۔ ولیمسن نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ وہ غیرمعمولی بولر ہیں اور ان کا سامنا کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ،ان کا سامنا کرنے کیلئے تیزی سے سیکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگلے ٹسٹ میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریںگے اورسیریز اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کرینگے۔