حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اے سی بی نے جال بچھا کر ضلع محبوب آباد میں اراضی پٹہ کی حوالگی کے لیے ایک کسان بھدریا سے تقریبا دیڑھ لاکھ روپئے رشوت طلب کرنے والے ولیج ریونیو آفیسر شیوارام کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ کسان بھدریا نے اپنی 9 ایکڑ اراضی کو پٹہ دینے کی درخواست داخل کی تھی لیکن وی آر او نے ایجنسی ایکٹ کا بہانہ کرتے ہوئے پٹہ دینے کے لیے فی ایکڑ 16 ہزار روپئے رشوت طلب کیا تھا ۔ کسان اے سی بی سے رجوع ہوا اور اے سی بی نے وی آر او کو پکڑلیا ۔۔