وقف بورڈ کی آمدنی میں اضافہ کیلئے اقدامات

نظام آباد :14؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اسپیشل آفیسر ریاستی وقف بورڈ شیخ محمد اقبال نے واضح طورپر وقف کی جائیدادیں اللہ کی امانت ہے اور اس کا تحفظ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ وقف کی جائیدادوں پر بیشتر مقامات پر مسلمان قابض ہے کتنا بھی قدیم قبضہ دارکیوں نہ ہوں غیر قانونی قابضین کو برخواست کروایا جائیگا۔ اس سلسلہ میںوقف ایکٹ بھی میں بھی ترمیم کی گئی ۔ جناب شیخ محمد اقبال آج نظام آباد کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے آراینڈبی گیسٹ ہائوز میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئے ایکٹ 52A کے تحت مقدمہ درج کروایا جائیگا۔ نظام آباد میں بھی درگاہ کمال شاہ بیا بانیؒ کی جائیداد کے معاملہ میں متولی کیخلاف دھوکہ دہی کا 420 مقدمہ درج کیا گیا ہے

اس سلسلہ میں ضلع ایس پی کو مکتوب بھی لکھا گیا ہے اور دیگر معاملات پر بھی تحقیقات کی جارہی ہے ضلع نظام آبادسے وقف بورڈ کو 7 کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل ہورہی ہے مزید آمدنی میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے بتایا کہ وقف بورڈ کو 3سال پر لیز پر دینے کا حق حاصل ہے جبکہ ریاستی حکومت کی اجازت کے بعد ہی یہ لیز 30سال تک دی جاسکتی ہے۔ اگر اس کے باوجود بھی اگر کوئی وقف کی جائیداد ذاتی ملکیت سمجھ رہے تو ان کیخلاف سنگین مقدمات درج کئے جائیں گے۔آج مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ضلع کے وقف اراضیات کے متعلق نمائندگیاں کی گئی۔

سابق کارپوریٹر رفعت محمد خان نے سڑکوں کی توسیع کے موقع پر کارپوریشن نے وقف جائیداد پر سڑکوں کی تعمیر کی ہے لیکن ابھی تک معاوضہ ادا نہیں کیا لہذا کارپوریشن سے معاوضہ کی وصولی کے بارے میں نمائندگی کی۔ صدر جمعیت العلماء حافظ لئیق خان نے کلکٹریٹ کی مسجد کے بارے میں نمائندگی اس کے علاوہ کمال شاہ بیا بانیؒ، عیدگاہ اور دیگر مسائل پر بھی اسپیشل آفیسر نے آج ضلع کلکٹر اور ایس پی سے ضلع کے وقت اراضیات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی اوردرگاہ بڑا پہاڑ کا دورہ کیا بڑا پہاڑ پہنچ کر درگاہ شریف حضرت سید سعداللہ حسینیؒ کی زیارت کی۔
پہاڑ پر سیڑھوں سے درگاہ تک سڑک کی تعمیر، اپروج روڈ اور مسجد میں شیڈس کی تعمیر کے بارے میں بھی منظوری کا ارادہ ظاہر کیا۔ صدر ضلع وقف کمیٹی محمد جاوید اکرم نے اسپیشل آفیسر کو عیدگاہ،کمال شاہ بیا بانیؒ اور ضلع کے دیگر مسائل کے بارے میں تفصیلی نمائندگی کی۔ اس موقع پر جاوید اکرم کے علاوہ ضلع وقف کمیٹی ڈائریکٹرس سید مقصود عالم، اعجاز، صدر ضلع اقلیتی سیل تلگودیشم نوید اقبال و دیگر بھی موجود تھے۔