ہمناآباد ۔/10ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کر ناٹک وقف بورڈ چیرمین ڈاکٹر محمد یوسف کاہمناآباد دورہ ہوا۔اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی نے انکی گُل پو شی و شال پو شی کر کے ان کا استقبا ل کیا۔بعد میں صحا فیوں سے خطاب کرتے ہو ئے وقف بورڈ چیرمین نے کہاوقف کی جا ئیدادیں اﷲکی اما نت ہو تی ہیں مگر اسکو چند مفاد پرست متولیان نے تباہ کر دیا ہے۔کرنا ٹک میں وقف کی 74%فیصد زمین پر نا جائز قبضہ ہو گئے ہیں ان کو واپس حاصل کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کے کر ناٹک میں پہلی مرتبہ وقف بو رڈ سے مساجد کے پیش امام اور موذن کو ہدیہ دیا گیا ہے جو کے الحاج قمر اسلام (ریا ستی وزیر) کی خصوصی دلچسپی کا نتیجہ ہے۔اگر وقف کی جا ئیدادوں کا صیح استعما ل کیا گیا تو مسلمان قوم کو کسی سے پیسہ ما نگنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔انہوں نے صحا فیوں کو بتایا کے ہمناآباد تعلقہ میں وقف کی جگہ جملہ3025ایکڑ جگہ موجودہے۔اسکے بعد وقف بورڈ چیر مین کا قافلہ چٹگوپہ کے لئیے روانہ ہوا۔اس موقع پر کا نگریس پا رٹی کے اقلیتی قائد ین محمد احمد معین الدین افسر،محمد یا سر،صدر بلدیہ ونا ئیک یا دواور دیگرموجود تھے۔