وقف بورڈ تشکیل دینے نظام العمل طئے کیا جائے تلنگانہ حکومت کو ہائی کورٹ کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ہائی کورٹ حیدرآباد کے جسٹس سنجے کمار نے تلنگانہ حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ نظام العمل واضح کرے کہ کب وہ ریاست کے لیے وقف بورڈ تشکیل دے گی ۔ عدالت نے دریافت کیا کہ دستوری ضرورت کے باوجود وقف بورڈ کی تشکیل میں اس قدر تاخیر کیوں ہوئی ہے ۔ فاضل جج نے یہ ہدایت ذاکر حسین کی درخواست رٹ پر دی ہے ۔ درخواست گذار چاہتے ہیں کہ عدالت تلنگانہ حکومت کی بے عملی کو غیر قانونی اور غیر دستوری قرار دے ۔ درخواست گذار نے کہا کہ وقف بورڈ کے قیام میں تاخیر وقف ایکٹ 1995 کی دفعہ 13 اور 14 کی خلاف ورزی ہے ۔ درخواست گذار کے وکیل قریشی نے کہا کہ تلنگانہ ریاست تشکیل پانے کے بعد سے وقف بورڈ ہنوز تشکیل نہیں دیا گیا ہے اور اسپیشل آفیسر سے کام چلایا جارہا ہے ۔ فاضل جج نے سرکاری وکیل کو ہدایت دی کہ وہ وقف بورڈ کی تشکیل کا نظام العمل طے کرنے حکومت سے ہدایت حاصل کریں ۔۔