وقف بورڈ اقلیتی کارپوریشن میں سیاسی مداخلت کیخلاف احتجاجی جلسہ

کل دفتر سیاست میں مقرر، جناب زاہد علی خان صدارت کرینگے
حیدرآباد ۔ 10 مارچ (راست) وقف بورڈ مائناریٹی فینانس کارپوریشن میں سیاسی مداخلت اور لینڈ مافیا کے خلاف دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی کے زیراہتمام احتجاجی جلسہ عام 12 مارچ کو بعد نماز مغرب محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس منعقد ہے۔ صدارت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر شنکر راؤ سابق ریاستی وزیر کے علاوہ جناب محمد عثمان شہید ایڈوکیٹ، مولانا سید طارق قادری ایڈوکیٹ جنرل سکریٹری صوفی اکیڈیمی، جناب سید کریم الدین شکیل ، جناب الطاف مہدی ، جناب محمد عبدالقدوس غوری ایڈوکیٹس، جناب محمد ثناء اللہ خان جنرل سکریٹری ٹی پی ایف، جناب خالد حسین جنرل سکریٹری عوامی انصاف موومنٹ، جناب محمد عبدالرحمن کے علاوہ دیگر مقررین خطاب کریں گے۔