وقار آباد اور جیڈی میٹلہ میں دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد 20 جنوری (سیاست نیوز) وقار آباد اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ ایک لڑکی نے اپنی والدہ کی خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس وقار آباد کے مطابق 14 سالہ سونی جوارہ بوڑ تانڈور منچان پلی میں وقار آباد کے ساکن موہن کی بیٹی تھی ۔ اس نے 17 جنوری کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگا لی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 21 سالہ اکولہ انجماں جو بھگت سنگھ نگر کے ساکن سینو کی بیوی تھی 4 دن سے اس خاتون کی ذہنی حالت درست نہیں تھی جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصرف تحقیقات ہے ۔