وقارآباد میں کپاس خریدی مرکز کا وزیر ٹرانسپورٹ کے ہاتھو ں افتتاح

وقارآباد۔19نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مارکٹ یارڈ میں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی مہیندر ریڈی کے ہاتھوں حکومتی کپاس خریدی مرکزکا افتتاح اور پنشن تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وقارآباد رکن اسمبلی بی سنجیو راؤ ‘ میونسپل چیرمین ستیہ نارائن ‘ زیڈ پی ٹی سی مظہر شریف ‘ سب کلکٹر ہری نارائن اور دیگر قائدین و اراکین موجود تھے ۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی نے کہا کہ بروکرس کے نظام کو ختم کرنے کیلئے ہی تلنگانہ ریاست میں 78کپاس خریدی مراکز قائم کئے جارہے ہیں جس میں رنگاریڈی ضلع کیلئے پانچ مراکز شامل ہیں ۔کسان کپاس بروکر کی فروخت نہ کریں ۔ حکومت کی جانب سے لگائے گئے مراکز میں ہی کپاس فروخت کریں ۔ سڑکوں کی تعمیر کیلئے آر اینڈ بی کو دس ہزار کروڑ ‘ پنچایت راج محکمہ کو پانچ ہزار کروڑ مختص کئے گئے ہیں ۔ بہت جلد ٹنڈر کے دریعہ کام شروع کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سنجیو راؤ نے وقارآباد کی ترقی کیلئے زیادہ فنڈس جاری کرنے کی پی مہیندر ریڈی سے اپیل کی ۔