وعدوں کی تکمیل کرنے ریاستی حکومت کو مشورہ

کریم نگر میں مرکزی مملکتی وزیر بنڈارودتاتریہ کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔/29جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کو مایوس نہ کرتے ہوئے جووعدے کئے گئے اسے حتی الامکان پورا کرنے کیلئے ریاستی برسر اقتدار حکومت کو موثر عمل آوری کی طرف توجہ دینی چاہیئے۔ مرکزی مملکتی وزیر بنڈارودتاتریہ نے یہ بات کہی۔ وہ کریم نگر عمارات وشوارع گیسٹ ہاوز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کالا دھن باہر لانے اور غریب عوام کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہزار، پانچ سو کے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلہ پر عوام نے تعاون دیتے ہوئے مودی کو طاقتور پایا اور کہا کہ عنقریب ملک میں شعبہ معاشیات میں ایک عصری انقلاب پیدا ہونے کو ہے۔ اس سلسلہ میں وزیر اعظم مودی نے تین اہم نکات پر توجہ مبذول کردی ہے۔جے ایے ایم یعنی جناردھن یوجنا کھاتے آدھار کارڈ موبائیل فون کے ذریعہ بغیر نقدی لین دین عمل آوری ہے۔ ملک میں 75کروڑ جن دھن کھاتے ہیں اس میں تلنگانہ میں 3کروڑ90لاکھ ہیں۔ ملک میں 107 کروڑ افراد کے پاس آدھار کارڈز ہیں تلنگانہ میں 3کروڑ 70لاکھ ہیں اور 105کروڑ افراد کے پاس موبائیل فون ہیں۔ تلنگانہ میں 3کروڑ 70لاکھ افراد کے پاس اسمارٹ فون ہیں اس کے ذریعہ کیش لیس لین دین ہوتا یہ۔ آبپاشی پراجکٹ کیلئے ریاستی حکومت 25ہزار کروڑ مختص کرتے ہوئے تاحال 50فیصد رقم خرچ کرچکی ہے۔ چیف منسٹر کے سی آراور وزیر ہریش راؤ موثر عمل آوری کیلئے مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔ کاموں میں قابل لحاظ تیزی نہیں ہے اسی لئے کے سی آر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ 2020میں بھی چھوٹے سے چھوٹے دیہات تک برقی کی سربراہی کیلئے مرکز کوشش کررہا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں بی جے پی ضلع صدر سرینواس ریڈی ریاستی ترجمان سنجے کمار، ستیہ نارائن راؤ ڈاکٹر وجیندر ریڈی ضلع جنرل سکریٹری ناگیش ریڈی، ایم ملا ریڈی، ملیشم، ایم پربھاکریادو، پروین کمار وغیرہ موجود تھے۔