وعدوں کو پورا کرنے حکومت سے لوک ستہ کا مطالبہ

یلاریڈی۔ 4 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتخابات کے دوران ٹی آر ایس جو عوام سے وعدے کئے تھے، تمام کو پورا کرنے کا ضلع لوک ستہ پارٹی صدر مسٹر مری رام ریڈی نے مطالبہ کیا۔ انہوں نے منڈل تاڑوائی پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت نیک نیتی سے کام نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے ہر منڈل میں کے جی تا پی جی مفت تعلیم کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا۔ مواضعات میں مشن کاکتیہ کے کام مکمل طریقہ سے انجام نہیں دیئے جارہے ہیں۔ ماہ مئی کے آخر تک تمام تالابوں پر مشن کاکتیہ اسکیم کے کام مکمل کرنا ہے مگر ابھی کئی ایسے تالاب ہیں جہاں اسکیم کے کام کا آغاز کا معائنہ بھی نہیں کیا گیا۔