وعدوں پر عمل آوری کا کے سی آر سے مطالبہ

ونپرتی ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کے سی آر حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے اپوزیشن جماعتوں کے ایم ایل ایز کو خریدنے میں مصروف ہے ۔ جتنی فکر اور صلاحیت یم ایل ایز کو خریدنے میں لگارہے ہیں اتنی فکر عوام کے مسائل کو حل کرنے میں لگاتے تو بہتر ہوتا ۔ ان خیالات کا اظہار ٹی ڈی پی پولیٹ بیورو رکن سابق ایم ایل اے ونپرتی چندراشیکھر ریڈی نے کیا ۔ اپنی رہائش گاہ میں ٹی ڈی پی رکنیت سازی مہم کا انہوں نے آغاز کیا ۔ بعدازاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے سی آر کو اقتدار پر آئے ہوئے 5 ماہ ہورہے ہیں ہم جادو اور کرشمہ دکھانے کا مطالبہ نہیں کررہے ہیں بلکہ عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کو اقتدار پرآنے کے فوری بعد چھیتس گڑھ کو جائے تو آج ریاست برقی بحران کا شکار نہ ہوتی۔ اور 300 سے زائد کسان خودکشی کرنے پر مجبور نہ ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر انتخابات سے قبل کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی علاقائی پارٹی نہیں بلکہ اس کو وسیع کرتے ہوئے دوسری ریاستوں ٹاملناڈو ، کرناٹک ، اُڑیسہ ، انڈومان میں پہنچانے کیلئے کوششیں چل رہی ہے ۔ اور تلگودیشم پارٹی آل انڈیا پارٹی بنی گی ۔ پارٹی کارکنوں کا ہمیشہ پارٹی ہر حالت میں ساتھ دی گئی ۔ رکنیت حاصل کرنے والوں کو ایک کارڈ دیا جائے گا ۔ جس پر حیدرآباد کے کارپوریٹ ہاسپٹل کمس اپولو ، ملاریڈی ہاسپٹل میں علاج پر 20 تا 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی رکنیت سازی مہم چلانے میں پورے ہندوستان میں ایک اونچا مقام رکھتی ہے۔