وظیفہ یاب ملازمین کو طبی سہولتیں

بیدر ۔ 13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیراعلی سدرامیا نے سرکاری ملازمین اور ان کے خاندان کیلئے دوائیوں کیلئے نقد سمیت طبی سہولت کیلئے جاری شدہ ’’ جیوتی سنجیونی ‘‘ اسکیم کو ظیفہ یاب ملازمین تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے ودھان سودھا کے بینک ہال میں سرکاری ملازمین انجمن کے صدر ڈاکٹر ایل ہائرپا کو تہنیت پیش کرنے کے بعد کہا کہ جیوتی سنجیونی اسکیم کے تحت سرکاری ملازمین کو سات بڑی بیماریوں کے علاج کیلئے مالی امداد اور طبی علاج کی سہولت فراہم کررہی ہے ۔ اب اس کی سہولت وظیفہ یاب سرکاری ملازمین کو بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعلی نے کہا اگر حکومت کو مقبولیت ملنی ہے تو تمام سرکاری افسران کو ایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دینے کی ضرورت ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وظیفہ یاب سرکاری ملازمین نے بھی بہت ہی لگن اور ایمانداری کے ساتھ کام کیا تھا ۔ اس کے مدنظر حکومت نے مذکورہ اسکیم کی توسیع کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تمام جائز مانگو کو پورا کررہی ہے ۔ سرکاری ملازمین اپنی مالکوں کو لے کر ہڑتال کرنے کے بجائے بات چیت کے دریعہ حل کرواسکتے ہیں ۔