وظیفہ پر سبکدوشی

کاماریڈی :15؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاماریڈی شہر کے موظف ماہر شماریات عہدیدارکے رویندر ریڈی کو بعمر 70سال میں بہتر حافظہ کے ذریعہ 251 مواضعات کے ناموں کوکم وقت میں ادا کرنے کے ریکارڈ پر تلگو بک آف ریکارڈس پیش کیا گیا۔ نریندرریڈی جن کی پیدائش 4 ؍ ستمبر 1944 کو ہوئی ہے کامیاب طریقہ پر اپنے حافظہ کے ذریعہ ریاست تلنگانہ کے کاماریڈی ریونیو ڈویژن میں واقع 251 مواضعات کو کم وقت میں ادا کرنے اورتلنگانہ ریاست کے 17 پارلیمانی اور 119 اسمبلی حلقہ جات کے ناموں کو روانی سے ادا کرنے کاریکارڈ قائم کیا ہے۔ جس پر انہیں تلگو بک ریکارڈس پیش کیا گیا۔ مسٹر نریندرریڈی کو اس اعزاز کی پیشکشی پر عہدیداروں، ملازمین اور موظف ملازمین نے تہنیت پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات وابستہ کی۔