نارائن پیٹ۔/30مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عبدالقدوس، لائن انسپکٹر محکمہ برقی ، نارائن پیٹ 31مئی 2015ء کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہورہے ہیں۔ موصوف کا 1990 میں بحیثیت لائن مین محبوب نگر میں تقرر عمل میں آیا تھا۔ 25سال ضلع محبوب نگر کے مختلف مقامات پر خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوئے ہیں۔ موصوف محکمہ جاتی سطح پر ایک محنتی اور ملنسار ہونے کی وجہ سے مقبول ہیں۔ تفصیلات کیلئے ان کے سیل نمبر 9966140389 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔