وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش

میدک۔6مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد افتخار الدین اشرف اسسٹنٹ سریکلچر آفیسر میدک نے 37سالہ نمایاں خدمات کے بعد 30اپریل کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوگئے ۔ موصوف کی سبکدوشی پر ان کے اعزاز میں ایک وداعی و تہنیتی تقریب میدک کے ٹی این جی اوز بھون میں منعقد ہوئی ۔ جس میں جناب افتخار صاحب کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اس تقریب میں بحیثیت مہمانان خصوصی مسٹر جئے پال راؤ کمشنر آف سریکلچر‘ اسسٹنٹ ڈائرکٹر آف سریکلچر مسٹر ملکارجن کے علاوہ ٹی این جی اوز صدر میدک و تعلقہ مسٹر وی بھوپال ریڈی نے شرکت کی ۔ سبھی شرکاء نے موصوف کی کثرت سے گلپوشی و شال پوشی کرتے ہوئے مومنٹوز پیش کئے ۔ جناب جئے پال راؤ نے کہا کہ سبکدوش شدہ عہدیدار جناب افتخار الدین نے محکمہ میں انہیں کامیاب خدمات کے نقوش چھوڑے ہیں ۔ وہ ہمیشہ سریکلچر میں اپنی کامیاب خدمات کے نقوش چھوڑے ہیں ۔ وہ ہمیشہ سریکلچر فارمرس کے ساتھ گھل مل کر رہتے تھے ۔ فارمرس کی ہمیشہ ہمت افزائی کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ موصوف کی فرض شناسی اور حرکیاتی خدمات کی وجہ میدک ڈیویژن میں سریکلچر 10ایکڑ سے 100 ایکڑ تک پہنچ گئی ۔ انہوں نے میدک میں سریکلچر محکمہ کے تحت Reeling Unit اور Chawaki Rearing یونٹ قائم کرنے کا تیقن دیا ۔ صدر ٹی این جی اوز جناب بھوپال ریڈی نے افتخار صاحب کی خوب ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائرکٹر سریکلچر آفس کو جو حال ہی میں میدک سے سنگاریڈی منتقل ہوا ہے جس کو دوبارہ میدک ٹاؤن منتقل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر محکمہ کے اسٹاف اور سریکلچر فارمرس کے علاوہ موصوف کے دوست احباب و رشتہ داروں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔