وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش

کریم نگر ۔ یکم اپریل ( راست) محمد ظہور الدین ولد محمد قمر الدین مرحوم اسسٹنٹ انجنیئر آر اینڈ بی ڈپارٹمنٹ کریم نگر سرکل II محکمہ میں 35سال سے نمایاں خدمت انجام دینے کے بعد 31مارچ2015ء کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئے ۔ اس موقع پر کریم نگر سرکل IIکی جانب سے پُراثر وداعی تقریب ایس بی ایس فنکشن ہال میں منعقد ہوئی ‘ جس میں محمد ظہور الدین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ موصوف کو ملازمت کے دوران دو مرتبہ 2010اور 2015ء میں بہترین انجنیئر ایوارڈ عطا کیا گیا ۔ وہ اپنے محکمہ میں سخت محنتی ‘ دیانتداری اور راست گوئی کیلئے مشہور تھے ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9573862167پر ربط کریں۔