وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش

سرپور ٹاون 6جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرپور ٹاون کے متوطن اردو ایم ٹی ایس کی محکمہ ڈاک میں ڈیوٹی انجام دینے والے محمد علاء الدین 31 ڈسمبر 2014 سال کو وظیفہ حسن پر سبکدوش ہوگئے ۔ محمد علاء الدین کا عارضی تقرری محکمہ ڈاک میں 1976 میں ای ڈی ایم سی کی حیثیت سے ہوا ۔ اس کے بعد عارضی ڈیوٹی 26 سالوں تک ڈیوٹی انجام دینے کے بعد محمد علاء الدین کی عوامی حدمت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ڈاک کے اعلی عہدیداروں کی جانب سے مستقل طور پر تقرر کیا گیا ۔ محمد علاء الدین سرپور ٹاون اوٹنور اور دوبارہ سرپور ٹاون پر 39 سال ڈیوٹی انجام دینے کے بعد وظیفہ حسن پر سبکدوش ہوگئے ۔ محمد علاء الدین محکمہ ڈاک کے ملازم کے علاوہ سرپور ٹاون سیاست اخبار کے ایجنٹ بھی ہیں۔