وظائف کے مسئلہ پر عوامی تجسس کو دور کرنا ضروری

نظام آباد یکم / ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع پریشد کا اجلاس صدرنشین مسٹر ڈی راجو کی صدارت میں منعقدہ ہوا اس اجلاس میں وزیر زراعت مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں بیشتر اراکین نے وظائف کی عدم منظوری عوام میں موجودہ تجسس پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے عوام میں موجود تجسس کو دور کرنے کیلئے شعور بیداری پروگرام کے انعقاد کا مطالبہ کیا ۔ سرکاری عہدیداروں کے رویہ پر بھی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے عوام میں موجود بے چینی کو دور کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے اقدامات ناگزیر قرار دیا ۔ ضلع میں موجود وظائف اور مزید کتنے افراد کو منظوری درکار ہے ۔ اس بارے میں بھی اراکین نے صدر نشین سے استفسار کیا ۔ اس موقع پر مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے مستحق تمام افراد کو وظائف کی منظوری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 35 ہزار کروڑ روپئے کے خرچ سے آنے والے چار سالوں میں گھر گھر آبی سہولتیں فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ واٹر گریڈ اسکیم کے تحت گھر گھر پانی پہونچانے کیلئے ریاستی حکومت نے باوقار پروگرام کا آغاز کئے جارہا ہے تاکہ آئندہ 4 سالوں میں ہر گھر میں پانی کی سہولت ہوسکے اس کیلئے 35 کروڑ روپئے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اس کے سروے کیلئے 105 کروڑ روپئے اجراء کیا گیا ہے ۔ اس سال 2 ہزار کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔ ہر گھر کو صد فیصد پانی فراہم کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ فی الحال ہر گھر کو 40 لیٹر پانی فراہم کیا جارہا ہے لیکن آئندہ 100 لیٹر پانی فراہم کیا جائے گا ۔ ضلع میں سری رام ساگر پراجکٹ کے ذریعہ ایک ہزار 2 کروڑ روپئے سے بیس منڈلوں تین بلدیہ ، نظام ساگر پراجکٹس کے ذریعہ 11 سو 10 کروڑ روپئے سے 16 منڈلوں کو اور ایک میونسپالٹی کے علاقہ میں پینے کے پانی پائپ لائینس تنصیب کے ذریعہ پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ اس کیلئے ایس آر ایس پی سے 2120 کیلومیٹر نظام ساگر سے 1093 کیلومیٹر پائپ لائین کی تنصیب کیلئے اقدامات کرتے ہوئے دیہاتوں میں ٹینکوں کے ذریعہ پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ موجودہ ٹینک کو زائد ایس آر ایس پی کے علاقہ میں 608 اور 613 او ایچ ایس آر نئے ٹینکس کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی ۔ دیہاتوں میں تالابوں کی تعمیر و مرمت کے ذریعہ سیراب کا پانی فراہم کرنے کیلئے ریاست بھر میں 44400 تالابوں کی تعمیر و مرمت کی جارہی ہے ۔ گوداوری سے 165 ٹی ایم سی کرشنا ندی سے 90 ٹی ایم سی پانی حاصل کرتے ہوئے ان تالابوں میں پانی بھرا جائے گا تاکہ کھیت سیراب ہوسکے ۔ ضلع نظام آباد میں 306 تالابوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی ۔ موسم گرما میں آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے متبدل انتظامات کیلئے ابھی سے اقدامات کئے جارہے ہیں اور فنڈس کی فراہمی کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی ہنمنت شنڈے جیون ریڈی اے رویندر ریڈی باجی ریڈی گوردھن ایم ایل سی وی جی گوڑ نے بھی بحث میں حصہ لیا اور مختلف تجاویز پیش کی ۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر رونالاڈ روز سی ای او ضلع پریشد دفعدار راجو بھی موجود تھے ۔