وظائف کی منظوری کیلئے سروے میں لاپرواہی پر برہمی

نظا م آباد:5؍نو مبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے کمشنر میونسپل کارپوریشن منگا تیاروپر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وظائف کی منظوری کیلئے سروے کی انجام دہی میں لاپرواہی برتنے پر برہمی کا اظہارکیا اور کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے علاقہ میں واقع مسائل پر مسلسل شکایتیں وصول ہورہی ہے۔ شکایتوں کی کمی کیلئے منصوبہ بندی کرنے اور اس بارے میں اقدامات کرنے کیلئے شکایت کی گئی تھی اور سروے کے کام کو کیوں انجام نہیں دیا گیاناراضگی ظاہر کی۔ ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کے ہمراہ پرگتی بھون میں وظائف، فوڈ سیکوریٹی کارڈ کی فراہمی کیلئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ ضلع کے منڈلوں میں 80 فیصد سروے مکمل ہونے کی رپورٹ حاصل ہورہی ہے ۔ نظام آباد میونسپل کارپوریشن اور تینوں بلدیہ میں سروے کی انجام دہی میں لاپرواہی برتی جارہی ہے۔منصوبہ بند طریقہ سے سروے کو انجام دینے کیلئے احکامات جاری کئے گئے تھے ۔ لیکن عہدیداروں کی جانب سے لاپرواہی برتی جارہی ہے۔ وظائف کی منظوری کیلئے مستحق افراد کی نشاندہی کرنے کیلئے سروے کرتے ہوئے 6؍ نومبر تک سروے کرنے کیلئے ہدایت دی گئی تھی لیکن ابھی تک اس کام کو انجام نہیں دیا گیا اور 8؍ نومبر سے وظائف کی منظوری عمل میں لائی جارہی ہے۔ لہذا 6؍نومبر تک اس کام کو انجام دینے کی گھر گھر پہنچ کر سروے کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے ہر روز درخواست گذاروں کے مکان پہنچ کر تنقیح کرنے اور آن لائن سے مربوط کرنے کی آن لائن کے عمل کی تکمیل کیلئے زائد آپریٹرس کا تقرر کرنے کی ہدایت دی۔