کوبیر۔/3ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج ایم پی ڈی او آفس میں اعلیٰ عہدیداروں کے اجلاس کے دوران مدھول رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے دورہ کیا۔ قبل ازیں تمام اعلیٰ عہدیداروں نے ایم ایل اے جی وٹھل ریڈی کا استقبال کیا۔اجلاس کے دوران اطلاع پاکر اطراف واکناف مواضعات کی عوام نے ایم پی ڈی او آفس پہنچ کر ایم ایل اے جی وٹھل ریڈی کو جاریہ سال فصلوں کے نقصان اور مستحقین وظائف 5,000 درخواستوں میں صرف 1,000 درخواستوں کی منظوری ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ عوام کے تمام مسائل اور مطالبات کا جائزہ لیتے ہوئے یہ تیقن دیا کہ حکومت سے نمائندگی کرکے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ بعد ازیں جی وٹھل ریڈی ایم پی ڈی او وناجہ سے مستحقین کو وظائف تقسیم کے تعلق سے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ تین مواضعات میں وظائف پنچایت سکریٹری کے تحت تقسیم کردیئے گئے۔ اس دوران ایم آر او چندر شیکھر ورما نے بھی کہا کہ سروے درخواستوں کی جانچ کے بعد ہی وظائف منظور ہونے پر وی آر اوز سکریٹری کو ہدایت دی گئی کہ جلد از جلد مواضعات میں وظائف تقسیم ہوجائیں۔ دیگر مواضعات میں وظائف تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ علاوہ ازیں عہدیداروں کی تفصیلات کے بعد جی وٹھل ریڈی نے ایم پی ڈی او وناجہ اور ایم آر او چندر شیکھر ورما کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے مسائل کی یکسوئی کیلئے بہتر اقدامات کریں کوئی شکایت کا موقع نہ دیں۔اس موقع پر جی وٹھل ریڈی ایم ایل اے، سابق زیڈ پی ٹی سی چاوان شنکر و دیگر سیاسی قائدین اور ایم پی پی یوگیتا کملیش، ایم پی ڈی او وناجہ، ایم آر او چندر شیکھر ورما، ایم ای او چندر کانت، وی آر اوز پنچایت سکریٹریز و دیگر آفس عہدیداروں کے ساتھ عوام بھی موجود تھے۔ بعد ازاں جی وٹھل ریڈی نے کوبیر منڈل کے پاس ہی مواضع دھارکوپر کا دورہ کیا جہاں پر ماضی میں سیاسی قائد یکننا کا کچھ ہی دن پہلے انتقال ہوا تھا وہاں پہنچ کر وٹھل ریڈی نے ان کے پسماندگان سے مل کر افسوس کا اظہار کیا اور پرسہ دیا۔