مستحقین کو مشکلات، توجہ دینے الیکشن کمیشن سے مطالبہ
نارائن پیٹ۔/10اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے مستحق اور غریب افراد کو جاری کردہ وظائف کی جاریہ ماہ تاحال اجرائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کے سبب غریب اور نادار عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ ممکن ہو انتخابات کے پیش نظر وظائف کی اجرائی میں تاخیر عمل میں آئی ہو۔ لیکن نتائج کے اعلان تک الیکشن کمیشن کی اگر ہدایت ہے کہ وظائف کی اجرائی عمل میں نہ لائی جائے تو دو ماہ تک عوام وظائف سے محروم رہیں گے۔ انتخابات سے وظائف کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ یہ تو پارٹی کی نہیں سراسر سرکاری اسکیم ہے۔ موظف سرکاری ملازمین کی طرح یہ بھی وظیفہ کے مستحق ہیں۔ جب انہیں وظائف جاری کئے جاتے ہیں تو انہیں بھی جاری رکھنا چاہیئے۔ جناب محمد ظہیر الدین سماجی کارکن نے اس سلسلہ میں ضلع کلکٹر سے مراست جاری رکھی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ راشن شاپ سے اجراء کئے جانے والے اناج کے پیاکٹ پربرسر اقتدار قومی و ریاستی قائدین کی تصاویر موجود ہیں ۔