وظائف کیلئے مستحقین کا احتجاج

یلاریڈی۔/10مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر 10مارچ کو بھی آسرا اسکیم کے تحت وظائف تقسیم نہ کئے جانے پر معمرین و معذورین کثرت سے پوسٹ آفس پر جمع ہوگئے اور وظائف دینے کا مطالبہ کیا جبکہ محکمہ پوسٹ کا ایک ڈپارٹمنٹ ہڑتال کررہا ہے جس سے ڈاک خانہ کے تمام کام ٹھپ ہیں اور وظائف آسرا میں بیڑی ورکرس کے نام بھی آن لائن کرنے کا کام ابھی باقی ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے ہی آن لائن کے تمام کام مسدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ آسرا وظیفہ خواروں نے ڈاک خانہ کے روبرو راستہ روکو دھرنا منظم کیا۔