یلاریڈی ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جامع خاندانی سروے کے بعد تلنگانہ سرکار نے نئے طریقہ سے عمل میں لائے وظائف کے مستحقین کا انتخاب سے متعلق مواضعات میں ماضی کے مستحقین میں تجسس دیکھا گیا ۔ وظیفہ منظور ہوگا بھی نہیں اس سلسلہ کافی فکر مند ہیں ۔ غیرمستحقین کو آسرا اسکیم سے نکال باہر کرنے کے مقصد سے تلنگانہ سرکار جو اقدامات کررہی ہے اس سے مستحق افراد کو کہیں زد میں لایا گیا تو ، کہہ کر فکر مند ہیں ۔ معذورین ، بیواؤں ، معمرین کے ساتھ دست کاری کے مزدور ، گیتا مزدور ، وظائف کیلئے منڈل میں مختلف مواضعات سے 7362 افراد نے درخواستیں دی ہیں ۔ بیواؤں سے متعلقہ 1442 ، درخواستیں ، معذورین کے وظائف سے متعلقہ 663 درخواستیں ، دستکاری مزدوروں سے متعلقہ درخواستیں 17 اور گیتا مزدور ( سیندھی کے درخت ) سے متعلقہ 40 درخواستیں ، اس طرح جملہ 3720 درخواستوں کو آن لائن میں درج کردیا گیا ہے ۔ معیاد ختم ہونے سے پہلے کچھ اور مستحق افراد کی درخواستوں کی تفصیلات آن لائن میں فیڈ کرنے والے ہیں ۔ تلنگانہ سرکار نے 8 نومبر کو آسرا اسکیم کا بڑے پیمانے پر آغاز کردیا اس موقع پر منڈل بھر سے 180 افراد کو رکن اسمبلی کے ہاتھوں مختلف وظائف تقسیم کئے گئے ۔ اور باقی تمام مستحقین کو یکم ڈسمبر سے وظائف تقسیم کرنے کے اقدامات تیزی کے ساتھ عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ جدید مستحق افراد وظائف کو لیکر کافی فکر مند نظر آتے ہیں ۔ ہمیں وظیفہ کب دیا جائے گا کہہ کر روزانہ تحصیل آفس اور منڈل پریشد آفس کے چکر کاٹ رہے ہیں ۔ اور روزانہ عہدیداروں سے وظائف کا سوال کر کے واپس ہورہے ہیں ۔ اب تلنگانہ سرکار یکم ڈسمبر سے تمام مستحقین کو وظائف جاری کرتے ہوئے انہیں راحت نصیب کرے ضعیف العمر افراد کیلئے وظیفہ جاری نہ ہونا بہت بڑا صدمہ ثابت ہوسکتا ہے ۔