یلاریڈی۔ 25 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل مستقر پر ہر ماہ ڈاک خانہ سے دیئے جارہے وظائف میں معذورین، معمرین کو سہولتوں کا فقدان ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ شدت کی دھوپ اور انہیں سَر چھپانے کیلئے کوئی انتظام نہیں، نہ پینے کے پانی سہولت ہے اور نہ دھوپ سے بچنے کی جبکہ ضعیف العمر عوام کو گھنٹوں قطار میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ دھوپ کی تمازت سے ضعیف افراد کو خطرہ لاحق ہے۔ فوری ذمہ داران کو اس طرف توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ورنہ کہیں وظائف کہ چکر میں غریب عوام کی زندگی کو خطرہ میں نہ پڑجائے۔ ڈاک خانہ کے احاطہ میں شامیانہ، پینے کے پانی کا انتظام بے حد ضروری ہے جس کا ذمہ داران کو احساس ضرور ہونا چاہئے۔