وظائف کیلئے درخواستوں کی تنقیح

سدی پیٹ ۔ 29 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کمشنر بلدیہ مسٹر رمنا چاری اپنے چیمبر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ آسرا اسکیم کے تحت وظائف پیرانہ سالی ، بیواگان ، معذورین ، 12732 درخواستیں موصول ہوئہی ہیں ان کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں 2810 پیرانہ سالی ، 2978 بیواگان ، 870 معذورین ، 441 بنکرس اور 55 تاسندے جملہ 7154 کو وظائف منظور ہوئے ۔ 151 درخواستیں ایسی ہیں جو خواتین شوہروں سے دوری اختیار کی ہیں مزید 110 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ان درخواستوں کی جانچ پڑتال کی جائیں گی اگر مستحق ہوں تو وظائف منظور ہوں گے ۔ کمشنر نے بتایا کہ اس ماہ کے اندر کام مکمل ہونے کے بعد وظائف کی تقسیم عمل میں آئیگی ۔ ( حکومت کی ہدایت پر ) تاریخ کا تعین کرنا مشکل ہے ۔