چیف منسٹر سے نمائندگی کرنے مقامی عوامی نمائندوں کا مستحقین کو تیقن
کوبیر ( ضلع عادل آباد ) /29 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت تلنگانہ کی جان بسے وظائف کیلئے اسری اسکیم کے تحت معمر ، معززین اور دیگر مستحقین کو فنڈس مختص کرنے پر ہر روز کئی بار مستقر کوبیر اور مواضعات کے مستحقین افراد کو وظائف منسوخ ہونے پر عہدیداروں کا انتظار میں ٹہرنا پڑتا ہے ۔ ان عہدیداران کیلئے وقت کی کوئی پابندی نہیں ۔ معمر معذورین اپنے مسائل حل کیلئے وظائف کے تعلق سے پوچھے جانے پر کسی وجوہات کی بناء پر نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ جس سے بے حد پریشان کوبیر منڈل کے سونادی گرام پنچایت کے رہنے والے 95 سالہ معمر بڑے میاں نامی افراد کو تحصیل آفس سے MPDO آفس کے چکر لگانا پڑ رہا ہے ۔ ظاہری طور پر بڑے میاں وظائف کے حقدار ہونے کے باوجود تحصیل آفس اور MPDO آفس کے عہدیداروں کوتاہیاں اور لاپرواہی ہو رہی ہیں۔ ذرہ برابر بھی احساس نہیں ۔ صبح سے شام تک معمر معذورین افراد وظائف منظور ہونے کی امید پر فکرمند نظر آتے ہیں ۔ حکومت تلنگانہ ہر مستحق کو وظائف جاری کئے جانے کا اعلان کر رہی ہے لیکن مواضعات میں اس پر عمل آوری نہیں کی جارہی ہے ۔ جامع گھریلو سروے کے دوران عہدیداروں کے سبب مواضعات میں خاص طور پر معمر معذورین وظائف سے محروم ہونے پر پریشان حال اور فکرمند ہے ۔ معززین اپنے وظائف منسوخ ہونے پر عوامی نمائندوں سے شکایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ہمارے وظائف منظور کرائیں ۔ بعد ازاں عوامی نمائندوں نے مستحقین کو تیقن دیا کہ وزیر اعلی سے نمائندگی کی جائے گی اور مسائل کی یکسوئی کیلئے ضلع کلکٹر سے اپیل کریں گے کہ ضلع سطح پر منڈلس کا دورہ کریں ۔ خاص طور پر محکمہ تحصیل ، محکمہ MPDO کا جائزہ لیکر معمرین اور معذور جلد از جلد وظائف منظور کریں ۔