وشواکرما اور مہک نیشنل ٹینس چمپینس

نئی دہلی ، 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چستی و پھرتی کا بھرپور مظاہرہ کرنے والے سدھارتھ وشواکرما نے آج یہاں ٹائٹل کیلئے پسندیدہ اور ٹاپ سیڈ ارجن کدھے کو اپنے زبردست ریٹرن شاٹس کے ذریعے مات دیتے ہوئے نئے نیشنل ٹینس چمپئن بن گئے جبکہ مہک جین نے فنیسٹا نیشنلس میں نتاشا پالہا کو ہراکر اپنا ویمنس سنگلز ٹائٹل برقرار رکھا۔ وارانسی کے 23 سالہ لیفٹ ہینڈر وشواکرما نے 6-2، 6-7(2)، 6-3 سے جیت درج کرائی۔ تاہم، ویمنس سنگلز فائنل یکطرفہ ثابت ہوا جہاں 17 سالہ مہک کو نتاشا کے خلاف بہت کم محنت کرنا پڑا۔ اندور کی مہک نے 6-1، 6-2 سے فتح حاصل کی۔