وشاکھا پٹنم کے کامپلکس میں آگ  گھڑیوں کاشوروم جل کر خاکستر

حیدرآباد 23فروری (یواین آئی ) آندھراپردیش کے وشاکھا پٹنم کے جگدمبا جنکشن میں واقع ایک کامپلکس میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی ۔ اس واقعہ میں گھڑیوں کا شوروم مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا ۔ یہ واقعہ کل شام پیش آیا جس سے مقامی افراد خوف زدہ ہوگئے ۔ اس شوروم کے اطراف دیگر شورومس بھی ہے ۔ آگ کے پھیل جانے کا خطرہ تھا ۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ البتہ دو کروڑ روپئے مالیت کے نقصان کی اطلاع ملی ہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈس کے اہلکار وہاں پہونچے اور آگ پر قابو پایا ۔ مقامی افراد نے کہا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے شوروم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اس واقعہ کے وقت گاہک اور ملازمین بھی شوروم میں تھے جو فوری باہر نکل پڑے ۔