وشاکھا پٹنم میں انجینئر نگ کے ایک طالب علم کی لاش پائی گئی۔رشتہ داروں کا احتجاج

حیدرآباد یکم نومبر ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش کے وشاکھا پٹنم میں انجینئر نگ کے ایک طالب علم کی لاش پائی گئی ۔ اس کی شناخت پردیپ کے طور پر کی گئی جس کے بعد اس کے رشتہ داروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس لڑکے کی معشوقہ کے ارکان خاندان کی جانب سے اس کا قتل کیا گیا ۔ انہوں نے اگانم پوڈی ہائی وے پر اس واقعہ کے خلاف دھرنا دیا اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے ۔ اس دھرنا کے سبب گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ۔ انہوں نے قاسم کوٹہ کے سب انسپکٹر کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا اور پردیپ کے قتل کے معاملہ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔