وشاکھاپٹنم کے بائیو ڈیزل پلانٹ میں مہیب آتشزدگی

وشاکھاپٹنم۔/27اپریل، ( پی ٹی آئی) بائیو میکس فیولس لمیٹیڈ کے بائیو ڈیزل مینوفیکچرنگ پلانٹ میں کل مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس پر تقریباً 40 فائر انجنس کی کوششوں کے بعد قابو پایا جاسکا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس پلانٹ میں آگ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئی تھیں۔ وشاکھاپٹنم اسپیشل اکنامک زون میں واقع اس پلانٹ میں کل رات 7:30 بجے اچانک آگ لگ گئی۔ اس نے 18کے منجملہ 12اسٹوریج ٹینکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کلکٹر ڈاکٹر این یوراج نے بتایا کہ فیکٹری ملازمین کے بموجب موٹر میں شارٹ سرکٹ کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔