وشاکھاپٹنم میں یکم مارچ سے گاڑیوں کا آن لائین رجسٹریشن

وشاکھاپٹنم 28 فبروری ( پی ٹی آئی ) محکمہ ٹرانسپورٹ آندھرا پردیش کی جانب سے وشاکھاپٹنم کے شہریوں کیلئے گاڑیوں کے آن لائین رجسٹریشن کا عمل یکم مارچ سے شروع ہوجائیگا ۔ ٹرانسپورٹ کمشنر آندھرا پردیش این بالا سبرامنیم نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ کی جانب سے کم مارچ سے گاڑیوں کے آن لائین رجسٹریشن کا آعاز کیا جا رہا ہے اور مرحلہ وار انداز میں اس خدمت کو ریاست میں دوسرے مقامات تک وسعت دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت گاڑیوں کے مالکین کو آر ٹی اے کے دفاتر کو چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ نئی گاڑیاں خریدنے والوں کیلئے سہولت ہوگی کہ وہ ای میل کے ذریعہ گاڑی خریدنے کے اندرون 24 گھنٹے اپنی گاڑیوں کا رجسٹریشن کروالیں۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیاں خریدنے والوں کا رجسٹریشن کیلئے کارکرد آئی ڈی ثبوت ہونا ضروری ہے ۔