وشاکھاپٹنم میں قبائلی خاندان کی مشتبہ اجتماعی خودکشی

حیدرآباد 30 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم میں قبائلی خاندان نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ ضلع کے کوتاپاڈو منڈل کے چندرائن پیٹ گاوں کے پولٹری کے قریب اتوار کو اس وقت پیش آیا جب دو بچوں کے ساتھ ان کے باپ اور ماں نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی ۔اس واقعہ میں دو بچے اور باپ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ خاتون کو ونٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق 38سالہ پی لکشمن راو ،6سالہ سدھو اور3سالہ وینو کے طورپر ان کی شناخت کی گئی ہے ۔یہ جوڑا وشاکھا ایجنسی علاقہ کے اننت گری گاوں سے اس گاوں پہنچا تھا اورپولٹری میں کام کرتے ہوئے زندگی گزار رہا تھا۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ مالی مسائل کے سبب اس خاندان نے یہ انتہائی اقدام کیا۔