وشاکھاپٹنم میں سیکس ریاکٹ بے نقاب ،دو گرفتار

وشاکھا پٹنم 28 اگست (پی ٹی آئی) پولیس نے ایک سیکس ریاکٹ کا پتہ چلاتے ہوئے شہر کے ایم وی پی کالونی علاقہ میں ایک مکان سے دو افراد کو گرفتار کیا اور ایک نوجوان لڑکی کو ان کے چنگل سے آزاد کروالیا ۔ یہ سیکس ریاکٹ آن لائن چلایا جارہا تھا ۔ اصل ملزم کی شناخت وجئے کی حیثیت سے کی گئی ہے جو حیدرآباد سے تعلق رکھتا ہے ۔ اس نے ایک ویب سائیٹ تیار کیا اور اس پر کال گرلز سرویس کیلئے اپنا موبائیل نمبر تحریر کیا تھا ۔ پولیس نے ریاکٹ کا پتہ چلاتے ہوئے گھر پر دھاوا کیا۔ اس مقام سے 17 ہزار 300 روپئے اور 4 موبائیل فون ضبط کرلئے ۔