وشاکھاپٹنم 15 مئی ( پی ٹی آئی) وشاکھاپٹنم میں بحریہ کے ایک آفیسر کی بیوی نے رہائشی عمارت سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ آج صبح نیول کوسٹل بیاٹری علاقہ میں واقع عمارت سے اس نے چھلانگ لگادی ۔ نکھیلا بھٹ 24 سالہ کی شادی لیفٹننٹ کمانڈر سدھاکر بھٹ سے ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نکھیلا بھٹ ذہنی تناو کا شکار تھی اور ان کا علاج جاری تھا ۔ ون ٹاون پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سید محمد الیاس نے بتایا کہ متوفی خاتون کا ذہنی توازن بگڑا ہوا تھا۔ بحری عہدیدار سدھاکر کرناٹک کے بیلگام سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ نکھیلا بھٹ مہاراشٹرا کی شہری تھی۔