حیدرآباد۔11ڈسمبر ( راست)کیرالا کے کالی کٹ میں 13تا 24 ڈسمبر ساؤتھ زون انٹر یونیورسٹی فٹبال ٹورنمنٹس کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ اس میں ساؤتھ زون انٹر یونیورسٹی میں حصہ لینے والی عثمانیہ یونیورسٹی مین فٹبال ٹیم کیلئے مسٹر وسیم احمد فرزند ممتام فٹبالر الحاج احمد علی کا انتخاب عمل میں آیا ۔ مسٹر وسیم احمد ایم آر ایم کالج ابراہیم پٹن میں ایم بی اے سال دوم کے طالب علم ہیں اور یہ ایک انتہائی فعال و حرکیاتی فٹبال کھلاڑی ہیں ۔ سابق میں بھی وسیم احمد انٹر یونیورسٹی ٹورنمنٹس میں حصہ لے چکیہیں اور اپنے شاندار کھیل کے مظاہرے کے باعث اس سال بھی انہیں عثمانیہ یونیورسٹی فٹبال ٹیم کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔